پاک افغان جنگ میں امریکا کا پاکستان کی حمایت کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) پاک افغان جنگ میں امریکا نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے امریکا افغان طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کی حمایت کرتا ہے، پاکستان کو طالبان کے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق ہے۔

امریکی نائب وزیرخارجہ نے پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے رابطہ کیا، پاکستان اورافغان طالبان میں حالیہ تنازع میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کر رہا ہے، مداخلت نہیں کروں گا، اس موقع پر ان سے پاک افغان جنگ سے متعلق سوالات ہوئے، صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان اور افغانستان جنگ میں مداخلت کریں گے؟

جس پر امریکی صدر نے جواب میں کہا تھا کہ میں مداخلت کرتا لیکن آپ جانتے ہیں میرے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، ٹرمپ نے کہا تھا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان بہت ہی شاندار طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کر رہا ہے میں مداخلت نہیں کروں گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف بھی کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس عظیم وزیراعظم اور جنرل ہیں، عظیم قیادت ہے، یہ وہ 2 شخصیات ہیں جن کا میں واقعی بہت زیادہ احترام اور عزت کرتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں