بالی ووڈ نے مجھے دیوار سے لگا دیا تھا:پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ نے مجھے دیوار سے لگا دیا تھا:پریانکا چوپڑا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا آیا تھا جب اُنہیں ہندی فلم انڈسٹری میں بہت کم کام مل رہا تھا اور اِنہیں اپنی شناخت برقرار رکھنے کے لیے ہالی ووڈ کا رخ کرنا پڑا۔

بھارتی انفلوئینسر کی ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں پریانکا چوپڑا نے کہا کہ فلمی صنعت میں کام کرنا آسان نہیں، یہ سیاست اور تعلقات پر مبنی نظام ہے جہاں کامیابی عارضی ہوتی ہے ۔ ان کے مطابق بالی ووڈ سے ہالی ووڈ جانے سے قبل اِنہیں محسوس ہو رہا تھا کہ ان کے پاس کام کے محدود مواقع ہیں اور وہ ذہنی، جذباتی اور جسمانی طور پر خود کو بچانے کے لیے نیا راستہ اختیار کرنا چاہتی تھیں۔پریانکا چوپڑا نے 2012ء اور 2013ء میں اپنی میوزک کیریئر کے ذریعے ہالی ووڈ میں قدم رکھا اور 2015ء میں امریکی سیریز ‘کوانٹیکو’ سے اِنہیں بڑی کامیابی ملی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں