صنم سعید کا طلاق کے داغ اور خواتین کی جدوجہد پر جذباتی نوٹ
کراچی (آئی این پی)اداکارہ صنم سعید نے انسٹاگرام پر ایک متاثر کن نوٹ لکھا، انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اکثر تشدد آمیز شادیوں میں اس لیے رہتی ہیں کہ وہ کمزور ہیں ، امید کو اکثر خوف سمجھ لیا جاتا ہے ، اور بہت سی خواتین بچوں کے لیے رشتے میں رہنا ضروری سمجھتی ہیں۔
صنم نے کہا کہ معاشرہ طلاق یافتہ خواتین کو جج کرنے میں پیش پیش رہتا ہے ، اور طلاق کے داغ کی وجہ سے خواتین اپنی زندگی آزادانہ طور پر دوبارہ بنانے سے کتراتی ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ہمدردی اور اجتماعی ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیا۔