اِن سے شادی میرا غلط فیصلہ تھا فریال کا جمال شاہ کے سامنے اعتراف
کراچی (آئی این پی)اداکارہ فریال گوہر نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔حال ہی میں فریال گوہر اور ان کے سابق شوہر اداکار جمال شاہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی۔
دورانِ انٹرویو جمال شاہ نے کہا کہ میں غصے کی حالت میں اپنی چیزیں توڑ دیتا ہوں، میزبان نے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی فریال کی چیزیں بھی توڑی تھیں، اس پر فریال نے برجستہ جواب دیا کہ میرا کبھی کچھ تھا ہی نہیں،فریال نے جمال شاہ کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ ان سے شادی کرنا میری زندگی کا ایک غلط فیصلہ تھا۔