بالی ووڈ فلموں میں اردو کا ستیاناس ہوگیا :نصیر الدین شاہ

بالی ووڈ فلموں میں اردو کا ستیاناس ہوگیا :نصیر الدین شاہ

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ بالی ووڈ فلموں میں اردو زبان کے استعمال میں تبدیلی ہوئی ہے اور یہ تبدیلی بہتری کیلئے نہیں کی گئی بلکہ اردو زبان کا ستیا ناس کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی تباہ کن ہے ، ہندی فلموں میں اب تو اردو ہے ہی نہیں، ستیاناس ہوگیا ہے ، اب تو بیہودہ الفاظ ہوتے ہیں۔ نصیر الدین شاہ کے مطابق موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں تو بنیادی چیز ہی کی کمی ہے یعنی بنیادی میٹریل ہی نہیں ہے ۔نصیر الدین شاہ نے اس بات پر بھی اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا کہ آج کی فلموں میں بھارت میں بسنے والی تمام قومیتوں اور طبقوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے ، ان فلموں میں سکھوں، عیسائیوں، مسلمانوں سمیت کسی کو بخشا نہیں گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں