کامیڈی کنگ امان اللہ کی چھٹی برسی6مارچ کو منائی جائے گی
لاہور(شوبزڈیسک ) کامیڈی کنگ امان اللہ کی چھٹی برسی6مارچ کو منائی جائے گی ۔ شوبز کی دنیا میں راج کرنے والے کنگ آف کامیڈی امان اللہ خان کی عمرقہقہے بکھیرتے گزری، وہ مختلف لوگوں کی آوازوں کی نقالی کے بھی ماہر تھے ۔
امان اللہ خان 1950 ء کو لاہورمیں پیدا ہوئے ۔ 1976 میں پہلی دفعہ سٹیج پر کام کیا اور پھر مڑ کر نہیں دیکھا۔انہوں نے مسلسل 42 سال تک لوگوں کے دلوں پر راج کیاجبکہ حکومت پاکستان نے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نواز۔