تفریحی پلیٹ فارم پر سیاست پر بات نہیں ہونی چاہیے :ابرار الحق

تفریحی پلیٹ فارم پر سیاست پر  بات نہیں ہونی چاہیے :ابرار الحق

لاہور (آئی این پی)گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق نے کہا کہ میں اب سیاست کا حصہ نہیں اور اس فیصلے کے پیچھے کی حقیقت سب جانتے ہیں۔

ایک پروگرام میں ابرار الحق نے کہا کہ تفریحی پلیٹ فارم پر سیاست پر بات نہیں ہونی چاہیے ، بعض باتیں واضح اور سب کے سامنے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں اب سیاست میں نہیں ہوں اور سب جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا، میں نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں یہ باور کروا دیا گیا ہے کہ یہ ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا اور کرپشن ختم نہیں ہو سکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں