فلم ویر زارا کیوں ٹھکرا ئی، نادیہ جمیل نے وجہ بتا دی

فلم ویر زارا کیوں ٹھکرا ئی، نادیہ جمیل نے وجہ بتا دی

کراچی (آئی این پی) اداکارہ نادیہ جمیل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ماضی میں انہیں بالی ووڈ کی مشہور فلم ویر زارا میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے اسے ریجیکٹ کردیا۔

ہدایتکار یش چوپڑا کی طرف سے آفر دی گئی تو اس وقت ان کی شادی ہو چکی تھی، لیکن وہ حاملہ نہیں تھیں۔ ان سے دوبارہ رابطہ کیا گیا تو اس وقت ان کے ہاں پہلا بچہ پیدا ہو چکا تھا اور وہ صرف تین ماہ کا تھا۔اداکارہ کے مطابق فلم میں کام کرنا تقریباً طے ہو چکا تھا اور ان کے اہلِ خانہ بھی اس موقع کے حق میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ننھا بچہ اس وقت ان کی توجہ اور موجودگی کا زیادہ حق دار تھا اور وہ اسے اتنی کم عمری میں اکیلا چھوڑ کر کام پر نہیں جانا چاہتی تھیں۔ اسی لیے انہوں نے اپنے کیریئر کے بجائے اپنے نومولود بچے کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں