طلاق کے باوجود فریال اور جمال کو اکٹھے مدعو کیوں کیا، ندا نے بتا دیا
لاہور(شوبز ڈیسک)میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے سینئر اور نامور اداکار جمال شاہ اور فریال گوہر کو ایک ساتھ مدعو کرنے کی وجہ بتا دی۔
فریال اور جمال شاہ نے پروگرام کے دوران ایک ساتھ گزرے یادگار اور رومانوی لمحات کا ذکر بھی کیا جس پر ندا یاسر کو ان دونوں کو ایک ساتھ مدعو کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اب ندا یاسر نے کہا کہ میں دنیا کو دکھانا چاہتی تھی کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہو جائے تو ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے یا لعن طعن کرنے کے بجائے مہذب انداز میں بھی بات ہوسکتی ہے۔