نئے ہوٹل پر منفی ریویوز کا حملہ، صحیفہ جبار کا جذباتی پیغام
کراچی (آئی این پی) اداکارہ اور سابقہ سپر ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے انکشاف کیا کہ ان کے حال ہی میں کھلے ہوئے پیزا پارلر پر اچانک جعلی منفی ریویوز کی بھرمار ہوئی، جس نے انہیں نہایت پریشان کر دیا۔
اداکارہ نے ایک جذباتی ویڈیو میں بتایا کہ تقریبا صبح تین بجے کے وقت گوگل پر ایک ہی دن کے اندر کئی ون سٹارریویوز ظاہر ہو گئے۔ ان کے مطابق، تقریبا پچاس ریویوز پوسٹ کیے گئے، حالانکہ وہ خود اس وقت ریسٹورنٹ میں موجود تھیں، پیزا سرو کر رہی تھیں اور گاہکوں سے بات کر رہی تھیں، جو سب مثبت فیڈبیک دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بزنس وومن کو اکثر ہراساں کیا جاتا ہے، بلیک میل کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں جو آزاد خواتین کاروباریوں کو حوصلہ شکنی کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔