میں ہمیشہ ادھار لیے ہوئے کپڑوں میں اچھی لگتی ہوں:فرح خان

میں ہمیشہ ادھار لیے ہوئے کپڑوں  میں اچھی لگتی ہوں:فرح خان

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان نے پرمزاح انداز میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ادھار لئے کپڑوں میں اچھی لگتی ہیں۔

راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک شادی کی تقریب سے خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، لیکن اس کے ساتھ لکھی گئی ان کی حاضر جوابی پر مبنی ریمارکس نے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کر لی۔ ان کی اس بے ساختہ اور مزاحیہ پوسٹ پر مداحوں نے فوراً ردعمل دیا، کمنٹس میں ہنسی مذاق کیا اور ان کے خود پر ہنسنے والے انداز کو خوب سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں