اداکارعماد عرفانی نے اپنی محبت کی داستان سنا دی

اداکارعماد عرفانی نے اپنی محبت کی داستان سنا دی

لاہور (این این آئی) اداکار عماد عرفانی اور ان کی اہلیہ مریم شفاعت نے اپنی محبت کی دلچسپ داستان سنا دی۔عماد عرفانی نے حال ہی میں اپنی اہلیہ مریم شفاعت کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ہماری شادی کو ابھی 18 سال ہوئے ہیں، لیکن ہم دونوں 7 مارچ 1996 سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔عماد عرفانی نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات لاہور میں ایک دوست کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی تھی ۔مریم شفاعت نے بتایا کہ پہلے میں نے عماد کو فون کیا تھا کیونکہ یہ تو بہت شرمیلے تھے ۔ اداکار نے بتایا کہ جب میں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بارے میں سوچا، تو میرے ذہن میں یہ بات بھی تھی کہ میں تو اتنا شرمیلا ہوں، اس وقت مجھے مریم نے بہت حوصلہ دیا اور کہا کہ شرمیلا ہونا آپ کی شخصیت کا حصہ ہے اور یہی چیز آپ کی طاقت بن جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں