کورین گلوکار کا لائیو سٹریم میں ماہِ رمضان کے بارے میں سوال

کورین گلوکار کا لائیو سٹریم میں ماہِ  رمضان کے بارے میں سوال

لاہور(شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ کورین بوائے بینڈ ‘بی ٹی ایس’ کے ممبر مِن یونگی المعروف شوگا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر لائیو سٹریم کے دوران ماہِ رمضان کے بارے میں بات کی۔

شوگا نے متجسس انداز میں کہا کہ ابھی میرے ساتھ لائیو سٹریم میں روزے رکھنے والے مداح بھی موجود ہیں اور مجھے رمضان کے بارے میں یہ معلوم ہے کہ اس دوران سورج غروب ہونے کے بعد کھانا کھا سکتے ہیں، ایسا ہی ہے یا نہیں؟ میں نے بھی سورج ڈوبنے کے بعد کھانا کھایا ہے۔ کچھ صارفین نے یہ کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ شوگا بھی ہمارے ساتھ روزہ رکھ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں