لگتا ہے ہم چھوٹے بیٹے کی شادی پہلے کر دیں گے :صاحبہ
لاہور(این این آئی)سینئر اداکارہ صاحبہ افضل نے اپنی بہو ڈھونڈنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ چھوٹے بیٹے زین کی شادی پہلے کر دوں۔
اداکارہ صاحبہ افضل، جن کا اصل نام مدیحہ ہے، نے کہا کہ احسن کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، وہ اس وقت اپنے کیریئر پر توجہ دے رہا ہے لیکن ہمارا خیال ہے کہ ہم احسن سے پہلے زین کی شادی کر دیں گے، آج کل جب بھی ہم کہیں جاتے ہیں تو ممکنہ رشتوں کے لیے لڑکیوں کو دیکھتے رہتے ہیں اور اگر کسی شادی یا تقریب میں کوئی خوبصورت لڑکی نظر آ جائے تو ہم اس کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں۔