علیزے باصلاحیت،مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کرونگا:یاسر نواز
کراچی (آئی این پی)سینئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز نے معروف اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ علیزے شاہ باصلاحیت اداکارہ اگر کسی پروجیکٹ میں سائن کیا تو مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کرونگا۔
ایک پروگرام میں میزبان نے یاسر نواز سے سوال کیا کہ اگر وہ علیزے شاہ کو کسی پراجیکٹ میں کاسٹ کریں تو انہیں کون سا کردار دیں گے ، اس پر یاسر نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ علیزے شاہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور وہ انہیں مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کریں گے ۔