عظیم ادا کار محمد علی کی برسی آج منائی جائے گی
لاہور (آ ئی این پی)لالی ووڈ کے عظیم اداکار محمد علی کی 20ویں برسی آج 19مارچ کو منائی جائے گی۔
ادا کار محمد علی 19اپریل 1931کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے اور تقسیم برصغیر پاک و ہند کے بعد انہوں نے پاکستان آ کر اپنی فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ محمد علی مرحوم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کا شمار ایشیا کے 25 بہترین اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے ۔محمد علی نے 275سے زائد اردو، پنجابی، پشتو، ہندی، بنگالی فلموں میں کام کیا۔ چراغ جلتا رہا ان کی پہلی فلم تھی جبکہ فلم دوریاں پر انہیں خصوصی ایوارڈ سے نواز ا گیا۔