سلیم خان ایک ماہ بعد ہسپتال سے ڈسچارج، گھر منتقل
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک ماہ بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
انہیں 17 فروری کو برین ہیمرج کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔90 سالہ سابق اداکار، فلم پروڈیوسر اور سکرین رائٹر سلیم خان ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج تھے گزشتہ روز انہیں ہسپتال سے چھٹی دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کامیابی سے مکمل ہوا۔ دوران علاج انھیں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا جبکہ برین ہیمرج کے باعث احتیاط کے طور پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔