شوبز میں کامیابی کیلئے رنگت اب کوئی معنی نہیں رکھتی:فہد مصطفی
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نے رنگت کے حوالے سے پائے جانے والے تاثر پر کھل کر بات کرتے ہوئے ایک حوصلہ افزا پیغام دیا ہے۔
ایک شو میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا شوبز انڈسٹری میں ہیرو یا ہیروئن بننے کے لیے گوری رنگت ضروری ہے ؟ اس پر فہد مصطفیٰ نے واضح انداز میں کہا کہ وہ خود گورے نہیں ہیں، اس کے باوجود انہوں نے انڈسٹری میں کامیابی حاصل کی، اس لیے رنگت اب کوئی معنی نہیں رکھتی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں صلاحیت اور محنت کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔