ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی تفصیلات جاری کر دیں

تہران: (دنیا نیوز) خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز ایران کے ترجمان نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ترجمان کے مطابق آپریشن وعدہ صادق کے تحت 78ویں اور 79ویں لہر میں دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنای گیا، ایرن کی مسلح افواج نے عوام کی حمایت میں دفاعی کارروائیاں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی فضائی دفاع نے دشمن کے ٹاماہاک سمیت کروز میزائلز اور ڈرونز گرائے، حیفا میں رافائل ہتھیار ساز فیکٹری، اسرائیلی ایروسپیس پر حملے کیے، اور بن گوریون ایئر پورٹ پر ڈرون حملے کیے گئے۔

ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے مطابق 78ویں لہر میں ایلات، دیمونا، شمالی تل ابیب میں امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، دشمن پر عماد، قدر میزائلز اور ڈرونز سے حملے کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں