اسرائیل کا جنوبی لبنان کے بڑے حصے میں سکیورٹی بفر زون قائم کرنے کا اعلان

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع کیٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان کے بڑے حصے میں سکیورٹی بفرزون قائم کرے گا۔

ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع کیٹز نے کہا کہ جنوبی لبنان میں بفر زون قائم کرنے کے اقدام کا مقصد حزب اللہ کے حملوں کو روکنا ہے، بے گھر لبنانی شہریوں کی واپسی کو سکیورٹی سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔

صیہونی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں، جس سے انسانی بحران سنگین ہو گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی صدر جوزف اون نے اس اقدام کو اجتماعی سزا قرار دیا ہے، جبکہ حزب اللہ نے اس کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا ہے، ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ پیشرفت خطے میں بڑی جنگ کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں