ریشم نے کئی گھروں کو تباہ کیا ،اداکارہ دیدار کا الزام

ریشم نے کئی گھروں کو تباہ کیا ،اداکارہ دیدار کا الزام

لاہور (این این آئی) پاکستانی پنجابی فلم اور تھیٹر انڈسٹری کی اداکارہ دیدار نے ساتھی اداکارہ ریشم پر دوسروں کی زندگیاں خراب کرنے کا سنگین الزام عائد کر دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریشم حقیقی زندگی میں منفی کردار کی عکاسی کرتی ہیں اور کئی لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے کا سبب بنی ہیں۔ایک پروگرام میں دیدار کا کہنا تھا کہ اگر منفی کردار کی بات کی جائے تو ریشم اس میں بہت ماہر ہیں، وہ منفی چیزوں کو بہترین انداز میں پیش کرتی ہیں اور انہوں نے کئی گھروں اور زندگیوں کو تباہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریشم حقیقی زندگی میں بھی بہت منفی ہیں،وہ کئی سال میری دوست رہیں، لیکن بعد میں مجھے ایک تلخ تجربے سے گزرنا پڑا، اسی لیے میں ان کے دوستوں کو خبردار کر رہی ہوں کہ وہ ان سے ہوشیار رہیں اور خود کو محفوظ رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں