اس بار آنکھ کے بدلے آنکھ والی بات نہیں چلے گی، ایرانی جنرل کا اسرائیل کو پیغام
تہران: (دنیا نیوز) اسرائیل کی جانب سے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کے بعد ایران کے جنرل موجد موسوی نے واضح پیغام دیا ہے کہ اس بار آنکھ کے بدلے آنکھ والی بات نہیں چلے گی۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں پاسداران انقلاب ایران کے ایرو سپیس سربراہ جنرل ماجد موسوی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ایران کے انفراسٹرکچر پر حملہ کیا ہے۔
جنرل ماجد موسوی نے اپنے بیان میں کہا کہ تم نے ہمیں ایک بار پہلے بھی آزمایا تھا، دنیا تمہیں دوبارہ آگ سے کھیلتے دیکھ رہی ہے، اس کھیل میں تم نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے، اب جواب کا انتظار کرو۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ کر دیا۔
اسرائیل نے ایران کے ایک بجلی گھر، 2 سٹیل کے کارخانوں اور ایک سویلین نیوکلیئر تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔