شوگر ڈیڈی سے تعلقات جیسی گفتگو معاشرے کیلئے نقصان دہ :مشی خان
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ اور میزبان مشی خان نے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے زینب یوسف کے ایک پوڈکاسٹ پر کھل کر بات کی۔
جس میں مبینہ طور پر لڑکیوں کو شوگر ڈیڈی کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے مشورے دیئے گئے تھے ۔ اداکارہ نے اس طرزِ گفتگو کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں۔ اس طرح کے موضوعات کو عام کر کے نوجوان نسل کو غلط پیغام دیا جا رہا ہے۔