مسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چھوڑنے کا اعلان؟ مداحوں میں تشویش
لاہور(شوبز ڈیسک)دنیا بھر میں منفرد ویڈیوز اور بڑے چیلنجز کیلئے مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے یکم اپریل کو ایک ایسا اعلان کیا جس نے ہلچل مچادی۔
انہوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر یہ کہہ کر سب کو چونکا دیا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل ڈیلیٹ کرنے جا رہے ہیں۔جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام کے ساتھ ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے یوٹیوب سے وقفہ لینے کا عندیہ دیا۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد واضح ہوگیا کہ یہ دراصل اپریل فول کے موقع پر کیا گیا ایک مذاق تھا۔