گاڑیوں پر پولیس سٹیکرز لگانے پر روہت شیٹی کی وضاحت
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی فلم ساز روہت شیٹی کی ٹیم نے ان کی ذاتی گاڑیوں پر مبینہ طور پر بغیر اجازت لگائے گئے پولیس شناختی سٹیکرز سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔
روہت شیٹی کے ترجمان کے مطابق یہ سٹیکرز 31 جنوری 2026ء کو ممبئی میں فلم ساز کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سکیورٹی اقدامات کے تحت لگائے گئے تھے ۔ روہت شیٹی اب بھی پولیس سکیورٹی میں ہیں اور جبکہ انہوں نے ممبئی پولیس کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔