احسن خان کا ڈپریشن کا شکارہونیکا انکشاف،حل بھی بتا دیا

احسن خان کا ڈپریشن کا شکارہونیکا انکشاف،حل بھی بتا دیا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار اور میزبان احسن خان نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اس سے نمٹنے کا طریقہ بھی بتا دیا۔

انہوں نے ذہنی باؤ کے لیے قرآنِ کریم کی ایک اہم سورت کا حوالہ دیتے ہوئے اس کے روحانی اثرات پر روشنی ڈالی ہے ۔ ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ میں ڈرامہ سیریل اڈاری میں کام کرنے کے بعد ڈپریشن کا شکار رہا۔ان کے مطابق قرآنِ پاک میں بھی ڈپریشن جیسے احساسات کا ذکر موجود ہے اور اس سے نکلنے کا راستہ بھی بتایا گیا ہے ۔ احسن خان نے بتایا کہ سورۃ الضحیٰ میں انسان کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام موجود ہے ، یہ سورت ہمیں سکھاتی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کبھی انسان کو تنہا نہیں چھوڑتے ۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اسلام میں دوسروں کی مدد کرنے کو بھی ذہنی سکون کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں