منیشا کوئرالہ کی ایک بار پھر بڑی سکرین پر واپسی
ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ کی ایک بار پھر بڑی سکرین پر واپسی متوقع ہے کیونکہ انہوں نے بالی ووڈ کے نامور اداکار و فلمساز کے ساتھ فلم سائن کر لی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق تقریباً 2 سال قبل منیشا کوئرالہ نے ہیرا منڈی ویب سیریز کے ذریعے او ٹی ٹی کی دنیا میں قدم رکھا تھا تاہم اب اداکارہ نے اپنی اگلی فلم رازدار پر کام شروع کر دیا۔ فلم میں ارباز خان اور بھون اروڑا بھی شامل ہیں۔ ارباز خان اپنے بینر ارباز خان پروڈکشن کے تحت اس فلم کو پروڈیوس بھی کر رہے ہیں۔