عامر خان نے بیٹے کی فلم کا کلائمکس خود دوبارہ تحریر کر دیا

عامر خان نے بیٹے کی فلم کا  کلائمکس خود دوبارہ تحریر کر دیا

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی آنیوالی رومانوی فلم ایک دن میں تخلیقی کردار ادا کرتے ہوئے فلم کا کلائمکس خود دوبارہ تحریر کر دیا۔

فلم ساز منصور خان نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان کو فلم کے اختتام پر تحفظات تھے جس کے بعد انہوں نے اس میں تبدیلی کی۔ایک حالیہ انٹرویو میں منصور خان نے بتایا کہ عامر خان نے کلائمکس سین پر اعتراض کیا اور اسے دوبارہ لکھا، جس پر تمام ٹیم نے اتفاق کیا کہ ان کی رائے درست تھی، انہوں نے اس منصوبے کو ٹیم ورک کی بہترین مثال قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں