اداکار آغا علی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

اداکار آغا علی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار آغا علی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ ایک ایکشن سین کی ریکارڈنگ کے دوران ریہرسل کے باوجود ساتھی اداکار کا جوتا میرے ہاتھ پر لگ گیا۔۔۔

 جس سے مجھے چوٹیں اور زخم آئے۔ آغا علی کے مطابق چوٹ کے باوجود میں نے پیشہ ورانہ ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوٹنگ جاری رکھی اور میک اپ کے ذریعے زخم چھپا کر رات 4 بجے تک کام مکمل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں