نیئر اعجاز کی ٹک ٹاک ڈانس کی ویڈیو پر شدید تنقید
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار نیئر اعجاز کی ٹک ٹاک ویڈیو بحث کا موضوع بن گئی۔ حال ہی میں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ گانے پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پُرجوش انداز میں ڈانس کرتے نظر آئے۔
ویڈیو میں اداکار نے موسیقی کی دھن کے مطابق ردھمک مووز، ہاتھوں کے تاثراتی اشارے اور ہلکے پھلکے سٹیپس کا مظاہرہ کیا۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ سر! آپ ایک لیجنڈری اداکار ہیں، آپ کو ایسی ویڈیوز نہیں بنانی چاہئیں، ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ آپ ایک بہترین فنکار ہیں، ٹک ٹاکرز جیسے ڈانس آپ کی شخصیت سے مطابقت نہیں رکھتے۔