امریکا،پودوں میں آواز سننے کی صلاحیت کا بھی انکشاف
میساچوسٹس(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے پہلی بار یہ ثابت کیا ہے کہ زمین میں دبے ہوئے بیج بارش کے قطروں کی آواز سن سکتے ہیں اور اس آواز کی وجہ سے وہ 30 سے 40 فیصد زیادہ تیزی سے اگنے لگتے ہیں۔
امریکا کے تعلیمی ادارے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بیج اپنے ماحول میں موجود آوازوں پر بھی ردعمل ظاہر کر سکتے ہیں اور ممکن ہے کہ وہ بارش کی آواز محسوس کر کے زیادہ تیزی سے اگنے لگیں۔یہ تحقیق سائنسی جریدے سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئی ہے ، جس کے مطابق چاول کے بیج جب بارش جیسی آواز کی لہروں کے سامنے رکھے گئے تو ان کے اگنے کی رفتار 30 سے 40 فیصد تک بڑھ گئی، جبکہ خاموش ماحول میں رکھے گئے بیج نسبتاً سست رہے ۔