5ڈاکے ،3کاریں اور 3موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
،تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں تنویر سے 3لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،لوہاری میں اختر سے 3 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں شکیل سے 3لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد میں اشفاق سے 3لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون،ٹائون شپ میں رضا سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا،کوٹ لکھپت، برکی اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت، ہنجروال اور شاہدرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔