چیک باؤنس کیس، راجپال یادیو نے حقیقت بتا دی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو نے چیک باؤنس کیس پر بات کی اور بتایا کہ اس تنازع کو غلط سمجھا جا رہا ہے ، یہ اصول کا معاملہ تھا۔
اداکار نے وضاحت کی کہ اگر یہ صرف 5 کروڑ کا مسئلہ ہوتا تو 2012ء میں ہی نمٹ جاتا، لیکن اس 5 کروڑ نے 17 کروڑ کو ڈبونے کا کام کیا۔اُنہوں نے کہا کہ فلموں میں ناکامی کو دھوکا دہی نہیں سمجھنا چاہیے، فلم انڈسٹری میں بہت سے پراجیکٹس ایمانداری سے کام کرنے کے باوجود بھی ناکام ہو جاتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں قانون پر بھروسہ کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ معاملہ بالآخر حل ہو جائے گا۔