مرکنٹائل ایکسچینج میں 21.461ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 21.461ارب روپے کے سودے

سب سے زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا، مالیت7.656ارب روپے رہی ،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 53,059 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 21.461 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (7.656 ارب روپے ) میں ہوا، اس کے بعد سی او ٹی ایس (6.666 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (2.776 ارب روپے )، پلاٹینم (1.505 ارب )، کروڈ آئل (680.439 ملین روپے )، سویابین (393.096 ملین روپے )، کاٹن (336.052 ملین روپے )، کاپر (332.211 ملین روپے )، ڈی جے (332.416 ملین روپے )، برینٹ (241.359 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (197.396 ملین روپے )، ایلومینم (130.676 ملین روپے )، گندم (110.124 ملین روپے )، نیچرل گیس (73.134 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (16.667 ملین روپے )اور چاول (14.690 ملین روپے )شامل رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں