نیمار کو فراڈ کیس میں بری قرار دینے کا فیصلہ برقرار

 نیمار کو فراڈ کیس میں بری  قرار دینے کا فیصلہ برقرار

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)سپین کی سپریم کورٹ نے برازیلین سٹار فٹ بالر نیمار، بارسلونا کے سابق صدور سینڈرو روزل اور جوزپ ماریا بارٹومیؤ کے خلاف کرپشن اور۔۔۔

 دھوکہ دہی کے مقدمے میں ان کی بریت کو برقرار رکھا ہے ۔ مقدمہ 2013 میں نیمار کے برازیلین کلب سینٹوس سے بارسلونا منتقلی کے دوران مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق تھا۔سپریم کورٹ کے فوجداری بینچ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بارسلونا کی صوبائی عدالت کے 2022 کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل میں کوئی وزن نہیں اور دستیاب شواہد استغاثہ کے مؤقف میں تضاد کو ظاہر کرتے ہیں۔عدالت کے مطابق کاروباری معاملات میں نہ تو کوئی بدعنوانی ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کا غیر قانونی فراڈ ثابت ہوا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں