اسٹاک ایکسچینج:مندی ،انڈیکس مزید 2405پوائنٹس گرگیا

اسٹاک ایکسچینج:مندی ،انڈیکس مزید 2405پوائنٹس گرگیا

فروخت کا دباؤ برقرار ،100انڈیکس 169,173.37پوائنٹس پر بند

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی شدید فروخت کا دباؤ برقرار رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای انڈیکس 2400 سے زائد پوائنٹس گرگیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز ہی سے 100 انڈیکس فروخت کے دباؤ کی زد میں آ گیا جس نے بینچ مارک انڈیکس کو مسلسل گراوٹ کی جانب دھکیل دیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2,405.93 پوائنٹس یا 1.40 فیصد کی کمی سے 169,173.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا رجحان مندی کی جانب رہا کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے مارکیٹ کے اعتماد کو متاثر کیا۔

جیو پولیٹیکل کشیدگی میں اضافے اور ممکنہ کامیابی سے متعلق واضح معلومات نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے ۔ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای انڈیکس 1,576.48 پوائنٹس یا 0.91 فیصد کی کمی سے 171,579.31 پر بند ہوا تھا۔ مجموعی طور پر 483 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 164 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 286 میں کمی اور 33 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں