پہلگام واقعہ سازش، جھوٹے بھارتی بیانیہ سے عالمی برادری گمراہ نہیں ہوگی : پاکستان

پہلگام واقعہ سازش، جھوٹے بھارتی بیانیہ سے عالمی برادری گمراہ نہیں ہوگی : پاکستان

بھارت سیاسی مفادا ت ،دہشتگردی الزامات سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا بیانیہ گھڑ کر امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہا سندھ طاس معاہدہ معطلی قوانین کی خلاف ورزی ، عالمی برادری بھارت کو منفی پر اپیگنڈے سے باز رکھے :دفتر خارجہ

 اسلام آباد (دنیا نیوز)پاکستان نے پہلگام وا قعہ سے متعلق بھارتی الزامات کو بے بنیاد اور پراپیگنڈا قرار دے دیا ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت خطے میں امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ، بھارت سیاسی مفادات ، دہشتگردی کے الزامات سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا بیانیہ گھڑ کر امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے ،آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص کے بعد بھارت کے الزامات نئی سازش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی برادری بھارت کے جھوٹے پر اپیگنڈے سے گمراہ نہیں ہو سکتی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے ،دفتر خارجہ کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا اقوام متحدہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ، بھارت اشتعال انگیز بیانات اور جارحانہ اقدامات سے خطے کا امن متاثر کر رہا ہے ،ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، عالمی برادری بھارت کو اشتعال انگیزی اور منفی پروپیگنڈے سے باز رکھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں