روبوٹ نے بہترین ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو شکست دیدی
لاہور(نیٹ نیوز)آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ایک روبوٹ نے بہترین کھلاڑیوں کو ٹیبل ٹینس میچ میں شکست دے دی۔اسے انسانی ایتھلیٹس سے مقابلے کے حوالے سے مشینوں کی اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے ۔
ایس نامی روبوٹیک سسٹم کو سونی اے آئی نے تیار کیا جس نے ایک بہترین کھلاڑی کے خلاف 5 میں سے 3 میچوں کو اپنے نام کیا۔مگر 2 پروفیشنل کھلاڑیوں کے سامنے اسے ناکامی کا سامنا ہوا۔اس پیشرفت کو اس لیے سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ٹیبل ٹینس کے کھیل میں برق رفتاری سے ردعمل ظاہر کرنا ہوتا ہے اور کھیلنے کے لیے مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ۔مسابقتی اصولوں کے تحت ہونے والے ان میچز میں ایس نے مشکل شاٹس کو مہارت سے مکمل کیا جبکہ برق رفتاری سے حرکت کرتے ہوئے ایسے بیک سپن شاٹ کو کھیلا جسے ایک پروفیشنل کھلاڑی نے ناممکن قرار دیا۔