شیخ زید ہسپتال : 3کروڑ ،62لاکھ کی کرپشن،15ملازم گرفتار

شیخ زید ہسپتال : 3کروڑ ،62لاکھ کی کرپشن،15ملازم گرفتار

پبلک ہیلتھ کے پیسے میں کرپشن ، بے ضابطگیوں میں 19گریڈ کے افسر بھی شامل ملزموں کا ریمانڈ لے لیا،مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مالی بدعنوانی میں ملوث شیخ زید ہسپتال کے 15 ملازمین کو گرفتار کرلیا، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سید اسد مظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل وفاقی اداروں میں کرپشن کے خلاف کام کرتا ہے ، ایف آئی اے نے جعلی بلز کی مدد سے کی جانے والی 3کروڑ 62 لاکھ کی کرپشن بے نقاب کی ہے ، مالی بے ضابطگیوں میں 19گریڈ کے افسر بھی شامل ہیں ، پبلک ہیلتھ کے پیسے میں کرپشن کی گئی، انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 131جعلی بلز کو 56ڈاکٹرز کے نام سے جوڑنے کی کوشش کی گئی، ایف آئی اے کی تحقیقات گزشتہ 9ماہ سے جاری تھی ،زیر حراست ملزموں کا چار روزہ ریمانڈ لیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں