لاہور،پاکپتن میں مقابلے ،3ڈاکو ہلاک،خاتون سمیت2زخمی

لاہور،پاکپتن میں مقابلے ،3ڈاکو ہلاک،خاتون سمیت2زخمی

لاہور میں 2مقابلے ،عثمان رشید مارا گیا،2ساتھی فرار، زخمی خاتون ساتھی گرفتار سی سی ڈی پاکپتن کے ساتھ مقابلے میں عمران عرف مہنگا،ناصر عرف جوگی ہلاک

لاہور،پاکپتن (کرائم رپورٹر،خبر نگار)لاہور اور پاکپتن میں 3پولیس مقابلوں کے دوران 3 ڈاکو ہلاک،2فرار ہو گئے جبکہ زخمی خاتون ڈاکو کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سول لائنز میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس کے مطابق برڈ وڈ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران تین ملزموں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک ملزم شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ زخمی ملزم کی شناخت عثمان رشید کے نام سے ہوئی، جو ہسپتال منتقل کیے جانے کے  (صفحہ9بقیہ نمبر11)

دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کیا گیا ہے ، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ کینٹ ڈویژن کے علاقے ہیئر میں ہوا جہاں رکشہ چھیننے کی واردات پیش آئی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی ، تعاقب کے دوران ملز موں کی فائرنگ سے ان کی اپنی ہی ساتھی خاتون زخمی ہو گئی،پولیس نے رکشہ برآمد کر لیا،زخمی خاتون اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ،سی سی ڈی پاکپتن کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو محمد عمران عرف مہنگا اور ناصر عرف جوگی ہلاک،ساتھی فرار ہوگئے ۔ سی سی ڈی کا بدنام زمانہ کالو اور پنو اوڑ گینگ کے ساتھ بڑا مقابلہ ہوا جس میں مذکورہ بالا گینگ کے دو کارندے اور خوف کی علامت سمجھے جانے والے خطرناک ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گئے ۔ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی چوری اور پولیس مقابلے جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے ۔ہلاک ڈاکوؤں نے چار ماہ قبل چک بیدی کے علاقہ میں واردات کے دوران ایک معصوم شخص کا قتل کیا تھا اس کے علاوہ اڈا نور پور پر بیل چوری کے دوران بیل مالک کی مزاحمت پر اسے گولی مار دی جس پر بیل مالک شدید زخمی ہو گیا تھا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں