تولہ سونا 5200روپے سستا،ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان
کراچی(بزنس ڈیسک) ڈالر کی قدر میں جمعرات کو بھی کمی رہی ،ادھر سونے کی قیمت میں مزید گراوٹ دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.86 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 52 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4 ہزار 714 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 458 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار321 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 225 روپے کی کمی سے 8 ہزار 99 روپے ہوگئی۔