پی ایس ایل:محمد عامر اور فہیم اشرف کے درمیان تلخ کلامی
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے میچ میں محمد عامر اور فہیم اشرف کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔۔۔
جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔یہ واقعہ گزشتہ رو زراولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران پیش آیا جب محمد عامر نے فہیم اشرف کو آؤٹ کیا،جیسے ہی فہیم آؤٹ ہوئے تو محمد عامر اور فہیم کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔ دونوں ایک دوسرے کے قریب گئے اور لفظی گولہ باری شروع ہوئی۔