میرا کا مہیش بھٹ فیملی سے قریبی تعلقات کا انکشاف
لاہور (این این آئی) فلم سٹار میرا نے اپنی آنے والی فلم سائیکو کی تشہیر کے دوران بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ اور ان کے خاندان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے مہیش بھٹ کے ساتھ فلم نذر میں کام کیا، جس کے دوران وہ ان کے خاندان کے بہت قریب آ گئیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بھارت میں قیام کے دوران مہیش بھٹ کے گھر بھی رہ چکی ہیں اور ان کی فیملی کے ساتھ ان کا رشتہ بہت گہرا رہا ہے ۔میرا نے بتایا کہ جب وہ بھارت میں مقیم تھیں، تو عالیہ بھٹ بہت چھوٹی تھیں اوران سے خاصی مانوس تھیں، یہاں تک کہ اکثر ان کے ساتھ وقت گزارتی تھیں۔اداکارہ کے مطابق مہیش بھٹ کی فیملی نے انہیں اپنے گھر کے فرد کی طرح رکھا۔