راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کا شکار
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل الیون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کا شکار ہوگئے ۔۔۔
۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نسیم شاہ فیلڈنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے ، جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے ۔راولپنڈیز کے میڈیا منیجر نے بتایا کہ فیلڈنگ کے دوران نسیم شاہ کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہے ۔ میڈیکل ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے ، مزید اپ ڈیٹ مناسب وقت پر دی جائے گی۔