فیصل بینک کا بعدازٹیکس منافع5.2ارب روپے ریکارڈ

فیصل بینک کا بعدازٹیکس منافع5.2ارب روپے ریکارڈ

فی حصص آمدن 3.40روپے رہی،اثاثے 1.7کھرب تک جاپہنچے

کراچی(بزنس ڈیسک)فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں مستحکم مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10.8 ارب روپے کا قبل از ٹیکس جبکہ 5.2 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا۔ فی حصص آمدن 3.40 روپے رہی۔ بینک نے اپنی کارکردگی اور مستقبل کے مثبت امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے 1.5 روپے فی شیئر (15 فیصد) عبوری نقد منافع کا اعلان کیا ہے ۔ایف بی ایل نے مضبوط و مستحکم بیلنس شیٹ کو برقرار رکھا اور اس کے کُل اثاثے 1.7 کھرب روپے تک پہنچ گئے ۔کرنٹ اکاؤنٹس میں بہتری دیکھی گئی اور یہ دسمبر 2025 کے مقابلے میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ 614 ارب روپے پر جا پہنچا۔

اس پیش رفت کے نتیجے میں کرنٹ اکاؤنٹ مکس میں بھی نمایاں بہتری آئی اور یہ 46.2 فیصد تک پہنچ گیا جبکہ کاساریشو بھی بہتر ہوکر 85.5 فیصد رہی۔اس عرصے میں ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو مارچ 2026 تک 58.4 فیصد پر آگئی جبکہ اثاثہ جات میں استحکام رہا اور انفیکشن ریشو 2.4 فیصد پر مستحکم رہی۔فیصل بینک کے چیئرمین میاں محمد یونس نے کہا کہ مالیاتی نتائج ایف بی ایل کے اسلامی بینکاری ماڈل اور نیٹ ورک پر مبنی گروتھ کی پختگی اور گہرائی کی عکاسی کرتی ہے ۔ صدر و سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ ایف بی ایل اپنی مضبوط پروڈکٹ آفرنگز اور وسیع نیٹ ورک کی بنیاد پر مزید پیش رفت کے لیے بہترین پوزیشن میں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں