54 برس کی ہونیوالی، مجھے اپنی عمر پر فخر : نادیہ جمیل

54 برس کی ہونیوالی، مجھے اپنی عمر پر فخر : نادیہ جمیل

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ نادیہ جمیل نے حالیہ انٹرویو میں اپنی عمر اور خود سے محبت کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ہے۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ میں اس سال 54 برس کی ہو جاؤں گی اور مجھے اپنی عمر پر فخر ہے ، میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں اس عمر تک پہنچی، کیونکہ آج کے دور میں عمر کا بڑھنا بھی ایک کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو خود سے محبت کرنا سیکھنا چاہیے اور اپنی ذات کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنا چاہیے ، انسان کی اصل ضرورت محبت ہے جو صرف خدا ہی پوری کر سکتا ہے ۔نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ رشتے ضرورت کی بنیاد پر نہیں بلکہ محبت اور احترام پر قائم ہونے چاہئیں اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب انسان خود کو عزت اور محبت دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں