کپل شرما شو نے اداکاری کا کیریئر تباہ کر دیا:ارچنا سنگھ

کپل شرما شو نے اداکاری کا کیریئر تباہ کر دیا:ارچنا سنگھ

ممبئی (آئی این پی) بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے اپنے کیریئر سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ مقبول ٹی وی شو دی کپل شرما شو میں میری شمولیت نے اداکاری کے کیریئر پر منفی اثر ڈالا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کیریئر کے باوجود فلم ساز اب بھی مجھے ایک سنجیدہ اداکارہ کے طور پر قبول کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے صرف ایک ایسی شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں جو کرسی پر بیٹھ کر ہنستی ہے ، جس کی وجہ سے مجھے اہم اداکاری کے مواقع نہیں مل رہے ۔ارچنا پورن سنگھ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بار بار کوشش کے باوجود فلم سازوں کو قائل نہیں کر پا رہی کہ میں ایک سنجیدہ اداکارہ ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں