گلشن راوی میں گندے نالے سے بچے کی لاش برآمد

گلشن راوی میں گندے  نالے سے بچے کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر ) لاہور کے علاقے گلشنِ راوی میں گندے نالے سے نامعلوم بچے کی لاش برآمدہوئی ہے ، نالے میں لاش کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں،

خصوصی غوطہ خور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نالے سے لاش کو نکال لیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت نہیں ہو سکی،اسے ضروری قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں