40 گھروں میں گیس کا غیر قانونی استعمال پکڑا گیا

40 گھروں میں گیس کا غیر قانونی استعمال پکڑا گیا

اندرون لاہور میں 20سال سے غیر قانونی گیس استعمال کی جارہی تھی گولڈ مولڈنگ ورکشاپ میں گھریلو کنکشن کا کمرشل استعمال،میٹر ٹیمپرڈ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور اور سوئی ناردرن والڈ سٹی ٹیم نے اندرون لاہور کے علاقے پانی والا تالاب کے 40گھروں میں غیر قانونی طور پر گیس کا استعمال پکڑ لیا ،چھاپے کے دوران گھروں سے 2 گیس بائی پاسز برآمد ہوئے ،ایف آئی اے حکام کے مطابق صارفین گزشتہ تقریباً 20 سال سے غیر قانونی طور پر گیس استعمال کر رہے تھے ، ایک گولڈ مولڈنگ ورکشاپ میں گھریلو گیس کنکشن کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیاجارہا تھا ،ورکشاپ میں نصب گیس میٹر ٹیمپرڈ پایا گیا، حکام نے میٹر کو موقع سے اتار کر مزید جانچ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں