مکہ میوزیم میں ہندوستان کا ‘8 رخی’ قرآن مجید مرکزِ نگاہ

مکہ میوزیم میں ہندوستان کا ‘8 رخی’ قرآن مجید مرکزِ نگاہ

ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں قائم یوزیم آف قرآن کریم نے تیرہویں صدی ہجری (انیسویں صدی عیسوی) کا ایک انتہائی نادر اور منفرد قرآن مجید نمائش کے لیے پیش کیا ہے ۔

یہ نسخہ اپنی غیر روایتی آٹھ رخی شکل اور برصغیر پاک و ہند سے وابستہ اپنی قدیم تاریخ کی وجہ سے زائرین اور محققین کی توجہ کا خاص مرکز بن گیا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ قرآن مجید ہندوستان میں تیار کیا گیا تھا، جہاں اس دور میں خطاطی، آرائش اور جلد سازی کے فن اپنے عروج پر تھے ۔اس منفرد ڈیزائن میں خوبصورتی اور عملی سہولت دونوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے ۔ روایتی چوکور نسخوں کے برعکس اسے آٹھ زاویوں پر تیار کیا گیا ہے ، جو اسلامی فنِ تعمیر اور جیومیٹرک آرٹ کا حسین امتزاج ہے ۔اس مصحف کا سائز نہایت چھوٹا ہے ، جسے قدیم دور میں ‘حمائل’ کہا جاتا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں